آر ايس ايس فيڈ

خواب کيُوں اور کيسے؟

خواب ايک ايسا عالم جس سے ہر کوئ گُزرتا ہے کُچھ لوگ جاگتے ميں بھی خواب ديکھتے ہيں ليکن ميں آج جن خوابوں کا ذکر کر رہی ہُوں وہ وُہی خواب ہيں جو ہم کبھی اپنے دن بھر کے بيتے حالات کو پھر سے تھوڑی بہت کمی بيشی کے ساتھ ديکھتے ہيں اور ہم اپنی خُوشی سے بعض اوقات انہی خوابوں کو اپنے مطلب کا رُوپ دے ديتے ہيںکہتے ہيں گہری نيند کے خواب ياد نہيں رہتے کيُونکہ اُس وقت ہم اور ہمارا جسم پُورے سکُون ميں ہوتے ہيں اور گہری نيند آتی بھی جبھی ہے جب آپ کا جسم پُر سکُون ہو سو جب جسم سکُون ميں ہو تو باقی باتيں کيسے ياد رہ سکتی ہيں اسی طرح ہلکی نيند کے خواب ياد رہتے ہيں کيُونکہ جسم سکُون نہيں پاتا اور قريب قريب جاگ ہی رہا ہوتا ہے ايسی حالت کے خواب ياد رہتے ہيں ميں نے يہ سب باتيں صرف اپنے ذاتی تجرُبے کی بناء پر کہی ہيں مُجھے اکثر خواب ياد رہتے ہيں کيُونکہ باوجُود کوشش کے ميں پُرسکُون نيند نہيں لے پاتی ہر طريقہ آزما ديکھا ہے دُنيا ميں ہر انسان اپنے ساتھ دُکھ سُکھ کی سو ہزار کہانياں لۓ جی رہا ہوتا ہے ليکن ميری پريشانی دگر ہے کہ ہر وہ بات جو گُزر جاۓ دل و جان پر پھر وہ ايسے حاوی ہو جاتی ہے کہ دنوں ، مہينوں نہيں بلکہ سالوں تک دل و دماغ اُس کی زد ميں رہتے ہيں مانتی ہُوں کہ يہ کوئ اچھی بات نہيں ليکن اپنے بس ميں بھی تو نہيں ہے کہ ہر دُکھ سُکھ ميں شامل ہونے کے لۓ ،سمجھانے کے لۓ ، پريشانيوں کا حل بتانے کے لۓ ،يابہن بھائيوں کی وہ باتيں جو وہ ميری پريشانی کا احساس کر کے مُجھے نہيں بتاتے ليکن ميری پياری امّی وہ آ کر سب بتا جاتی ہيں سب کُچھ اور پھر جب کافی عرصے کے بعد مُجھے علم ہوتا ہے کسی بات کا يا ميں گھبرا کر فون کرکے پُوچھتی ہُوں سب خيريت ہے نا فلاں کا کيا حال ہے تو کبھی بھائ اور کبھی بھابھی حيران ہو کر پُوچھتی ہيں آپ سے کس نے کہا ؟ اور ميرے بتانے پر کہ امّي يا ابُو خواب ميں آۓ تھے (زيادہ تر تو امّی ہی آ کر اشارہ کرتی ہيں )وہ حيران ہو کر کہتی ہيں آنٹی سے کہيں ہم آپ سے چُھپاجاتے ہيں وہ آکر بتا جاتی ہيں ، يہ سب باتيں بتا کر آپ کو بور کرنا مقصد نہيں تھا صرف يہ پُوچھنا چاہتی ہُوں کہ کيا يہ کوئ سائينس ہے يا ہمارے کانشس ميں چُھپی وہ خواہشيں جو نيند کے دوران ہميں اپنی لپيٹ ميں لے کر کبھی ہميں آئيندہ کا راستہ دکھاتی ہيں اور کبھی آنے والے وقت سے مُقابلہ کرنے کی طاقت ديتی ہيں کہ ميں انہی خوابوں سے خُوشيوں اور غموں کے معنی جاننے کی کوشش کرتی رہتی ہُوں

11 آراء برائے ”خواب کيُوں اور کيسے؟“

  1. ماوراء رقمطراز ہيں: بتاريخ Friday، 14 March 2008 بوقت 1:31 am

    شاہدہ صاحبہ، آپ نے صحیح لکھا ہے۔ میرا بھی خوابوں کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔ :D
    اگر وقت ملا تو تحقیق کر کے خوابوں کے بارے میں لکھتی ہوں۔

  2. shahidaakram رقمطراز ہيں: بتاريخ Friday، 14 March 2008 بوقت 6:08 pm

    ماوراء جی
    السلامُ عليکُم
    اُميد ہے بخير ہوں گی ، شُکريہ تبصرے کا ميں مُنتظر رہُوں گی آپ کی تحقيق کی اور يہ بھی اُمّيد کرُوں گی کہ آئيندہ بھی مُجھے اپنے بلاگ پر آپ کے تبصروں کی رہنُمائ ملتی رہے گی
    دُعاگو
    شاہدہ اکرم

  3. شگفتہ رقمطراز ہيں: بتاريخ Saturday، 15 March 2008 بوقت 10:45 pm

    شاہدہ صاحبہ ، آپ کے سوال کا جواب تو نہیں دے سکتی میرا علم اس بارے میں نہ ہونے کے برابر ہے۔

    لیکن مجھے خواب دیکھنا بہت اچھا لگتا ہے۔ میں تو بس ہر وقت خواب دیکھتی رہتی ہوں سوتے میں بھی اور جاگتے میں تو ہر وقت بس خواب دیکھنا، دیکھتے رہنا
    :)

    کچھ خواب بہت عجیب سے بھی دیکھے سوتے میں اور کچھ ایسے بھی جو سچ ثابت ہوئے ابھی ایک دو دن پہلے میں صبح سویرے ایک خواب دیکھا بہت ہی اچھا سا اور پھر میری آنکھ کھل گئِ تو صبح کی اذان ہو رہی تھی ۔ اتنا اچھا خواب تھا کہ میرا اتنا دل چاہ رہا ہے کہ یہ خواب سچ ثابت ہو جائے آپ بھی پلیز پلیز پلیز ضرور دعا کیجیے گا میرے اس خواب کے حقیقت بن جانے کے لیے۔

    آپ اپنی امی سے بہت قریب رہی ہوں گی اسی وجہ سے امی کے پاس خواب میں بھی آ جاتی ہیں۔ آپ کو خواب کے بارے میں جو بھی معلوم ہو شیءر کیجیے گا۔ اور کوئی خواب بھی اگر شیءر کرسکیں یا کرنا چاہیں۔

    مجھے اکثر خواب میں وہی کچھ نظر آتا ہے جو دن بھر یا چوبیس گھنٹوں میں زیادہ سوچا ہوتا ہے اور کبھی کچھ ایسا خواب جو کبھی بھی نہیں سوچ میں آئی ہو وہ بات۔

    آج سوتے میں خواب میں دیکھا کہ بہن اداس ہے میری آنکھ کھلی جب تو بہن کو فون کیا تو وہ واقعی اداس بیٹھی تھی کہ اتنے دن سے ہماری بات نہیں ہوئی تھی ۔ پھر ہم نے خوب مزے سے کتنی دیر تک باتیں کیں

    :) :)
    :)

  4. شگفتہ رقمطراز ہيں: بتاريخ Saturday، 15 March 2008 بوقت 10:49 pm

    ماوراء ، جلد لکھیں خواب کے بارے میں۔

  5. شاہدہ اکرم رقمطراز ہيں: بتاريخ Sunday، 16 March 2008 بوقت 12:12 am

    شگُفتہ جانُو
    کيا حال ہے ؟آپ کی آمد
    „وہ آئيں گھر ميں ہمارے خُدا کی قُدرت ہے
    کبھی ہم اُن کو کبھی اپنے گھر کو ديکھتے ہيں„
    ميرے ساتھ ايسا اتنا کُچھ ہوتا ہے کہ بالکُل سچے خواب آتے ہيں اور سُننے والا حيران ہوتا ہے بہت پياری ہو جانُو آپ اور بہت ايمانداربھی کہ دن ميں بھی خواب ديکھتی ہو اور ديکھ لو بہنا کو فون کيا وہ اُداس تھی نا بہنا کيا چھوٹی ہے ،اور ہاں ايک مشورہ ميری امّی کہا کرتی تھيں کہ جب بھی کوئ خواب ديکھو خواہ آپ کو اچھا ہی لگ رہا ہو دو نفل پڑھ کر يا بے شک ايک رُوپيہ ہی صدقے کا کر کے پھرکسی کو خواب سُناؤ ،اور يہ دُعا کرو کہ يہ جيسا بھی خواب ہے ميرے حق ميں اچھا ہو انشاءاللہ اچھا ہی ہوگا باقی جو اللہ کو منظُور ويسے بھی صدقہ سو بلاؤں کو ٹالتا ہے سواۓ موت کے کبھی لکھُوں گی ليکن سوچتی ہُوں کسی کو کيا دلچسپی ہو سکتی ہے ميں اپني امّي کي صرف اُن سے چودہ سال چھوٹي دوست تھي اور ہرکام ميں اُن کي ممد ومعاون سو اب جا کے بھي وہ ميري ہر معاملے ميں مدد کرنے کو تيار رہتي ہيںاوکے پھر، امّی کو سلام دينا
    دُعاگو
    شاہدہ اکرم

  6. حجاب رقمطراز ہيں: بتاريخ Tuesday، 18 March 2008 بوقت 12:24 am

    السّلامُ علیکُم شاہدہ صاحبہ ۔۔۔آپ جو کچھ بھی لکھنا چاہتی ہیں لکھیں ، کسی کا تو نہیں پتہ ، مجھے دلچسپی ضرور ہوگی ۔۔بیتے زمانے کی یادوں میں ۔۔
    میں خواب نہیں دیکھتی پتہ نہیں کیوں ۔۔

  7. شاہدہ اکرم رقمطراز ہيں: بتاريخ Tuesday، 18 March 2008 بوقت 11:55 pm

    حجاب جی
    السلامُ عليکُم
    ٹھيک ٹھاک ہو نا ،بہت شُکريہ پسند کرنے کا اور خوابوں کے مُتعلق آپ جاننا چاہتی ہو اچھی بات ہےليکن آپ خواب نہيں ديکھتی يہ بات عجيب لگی ،انشاءللہ لکھُوں گی اپنی بيتی يادوں پر بھی اب آپ کو دلچسپی ہے تو ٹھيک ہے انتظار کرو
    دُعاگو
    شاہدہ اکرم

  8. راہبر رقمطراز ہيں: بتاريخ Wednesday، 19 March 2008 بوقت 10:19 am

    سلام مسنون!
    خوابوں کی سائنس واقعی بہت حیرت انگیز ہے اور اس بارے میں لوگوں کی مختلف آراء ہیں۔ عموما لوگ سوتے میں خواب دیکھتے ہیں جبکہ کچھ لوگ جاگتے ہوئے بھی۔ :razz: خوابوں کی تعبیر بتانا بھی ایک فن ہے۔ ظاہری خواب پر بھروسہ کرلینے سے بہت دھوکے ہوجاتے ہیں۔ جیساکہ میں اکثر اپنے آپ کو خواب میں موٹر سائیکل چلاتے ہوئے دیکھتا تھا اور یہ خواب اس قدر آیا کہ مجھے گمان ہونے لگا جیسے خواب میں مجھے موٹر سائیکل چلانے کی تربیت دیدی گئی ہے اور پھر حقیقی دنیا میں جب میں نے ابو کی غیر موجودگی میں موٹر سائیکل چلانے کی کوشش کی تو مجھے حادثہ پیش آگیا۔
    قصہ ایک نادانی کا

  9. shahidaakram رقمطراز ہيں: بتاريخ Thursday، 20 March 2008 بوقت 2:14 am

    راہبر جي
    السلامُ عليکُم
    راہبر آپ کی سائينس واقعی بہت حيرت انگيز ہے جو يہ سوچھ بيٹھی تھی کہ خواب ميں موٹر سائيکل چلانا سيکھ ليا تو سمجھو ہو گيا ليکن بھائ ميرے ايسا نہيں ہوتا اور جب آپ کے نادانی کے قصّے کو پُورا پڑھا بمع بعد کی دوا کی تفصيل کے تو يقين کرو بُرا نا ماننا بہت ہنسی آئ واہ بھئ جوانمردی جيو،خُوش رہو
    شاہدہ اکرم

  10. ماوراء » Blog Archive » خوابوں کی دنیا رقمطراز ہيں: بتاريخ Saturday، 22 March 2008 بوقت 8:07 am

    [...] اتفاق سے خوابوں کے بارے لکھنے کا میں نے سوچا تھا، لیکن شاہدہ کی تحریر کے بعد سوچا تھوڑا سا(زیادہ نہیں) تفصیل سے [...]

  11. راہبر رقمطراز ہيں: بتاريخ Saturday، 22 March 2008 بوقت 1:46 pm

    آپ کے ہنسنے کا کیا برا ماننا، ہم خود اس قصہ کو جب کبھی یاد کرتے ہیں تو ہنسا کرتے ہیں… ایسی زبردست منطق ہر کسی کے پاس تو نہیں ہوتی نا…. :razz:

ٹريک بيک | آراء کا آر ايس ايس

اپني رائے يہاں ديں

Englishاردو

Englishاردو