آر ايس ايس فيڈ

محفوظات برائے May, 2008

کتنا کُچھ دل ميں چُھپا رہتا ہے
زندگی يُوں ہی گُزر جاتی ہے بے خبری ميں
بے خبر رہنے ميں بھی سُکھ ہے بہت
جتنا کُچھ جانتے جاتے ہيں
اذيّت ہی تو ہے
جتنا کُچھ مانتے جاتے ہيں مُحبّت ہی توہے
اور مُحبّت ميں بھلا سُکھ کی کوئ بات کہاں
بے کلی رُوح ميں در آتی ہے
بے قراری کی قسم
جاننا روگ بھی [...]

مکمل تحرير پڑھيے »

بے خوابی کی لوح پہ
خواب قلم سے لکّھے ہوتے ہيں
اوّل عُمر کی آنکھوں ميں
مر جانے والے
آنسُو ہوتے ہيں
وقت ڈھلان پہ
ٹھہرے ہُوۓ
نوحے ہوتے ہيں
دل دہليزوں پر
مٹی ہونے والے
وعدے ہوتے ہيں
کچّی عُمروں کے دُکھ پکّے ہوتے ہيں
(دُکھ تو دُکھ ہوتے ہی ہيں ليکن اس عُمر کي پہچان ہی يہ ہے کہ چھوٹی چھوٹی خُوشياں اور غم گھنيرے [...]

مکمل تحرير پڑھيے »

کوئ زنجير ہو
آہن کي،چاندنی کی ، روايت کی
مُحبّت توڑ سکتی ہے
يہ ايسی ڈھال ہے جس پر
زمانے کی کسی تلوار کا سکّہ نہيں چلتا
اگر چشمِ تماشا ميں ذرا سی بھی ملاوٹ ہو
يہ آئينہ نہيں چلتا
يہ ايسی آگ ہے جس ميں
بدن شعلوں سے جلتے ہيں تو رُوحيں مُسکراتی ہيں
يہ وُہ سيلاب ہے جس کو
دلوں کی بستياں آواز [...]

مکمل تحرير پڑھيے »

ايک بار حضرت سُليمان عليہ السلام نے سارے پرندوں کو حُکم ديا کہ وہ دربار ميں حاضر ہوں اور سب اپنا اپنا کمال جو وہ رکھتے ہيں بيان کريں چُنانچہ سارے پرندے حاضر ہو گۓ اور سب نے اپنا اپنا کمال بيان کرنا شُرُوع کرديا،ہُدہُد کی باری آئ تو وہ کہنے لگا „حضُور مُجھ ميں [...]

مکمل تحرير پڑھيے »

يہُودی حضرت زکريا عليہ السلام کی جان کے درپے ہُوۓ  تو وہ شہر سے نکل کر جنگل ميں چلے گۓ اُنہوں نے يہُوديوں کو اپنا پيچھا کرتے ديکھ کر ايک درخت سے کہا „مُجھے پناہ دے دو„درخت چِرگيا اور آپ عليہ السلام اس ميں رُوپوش ہو گۓ ،جب يہُودی اس درخت کے قريب پہنچے تو [...]

مکمل تحرير پڑھيے »

آج بازار ميں پا بجولاں چلو
چشمِ نم، جانِ شوريدہ کافی نہيں
تُہمتِ عشق پوشيدہ کافی نہيں
آج بازار ميں پابجولاں چلو
دست افشاں چلو،مست و رقصاں چلو
خاک بر سر چلو،خُوں بداماں چلو
راہ تکتا ہے سب شہرِجاناں چلو
حاکمِ شہر بھی ، مجمعِ عام بھی
تيرِ الزام بھي، سنگِ دُشنام بھی
صُبحِ ناشاد بھي،روزِ ناکام بھی
ان کا دم ساز اپنے [...]

مکمل تحرير پڑھيے »

فرض کرو ہم اہلِ وفا ہوں،فرض کرودیوانے ہوں
فرض کرو یہ دونوں باتیں جھوٹی ہوں افسانے ہوں
فرض کرو یہ جی کی بپتا جی سے جوڑ سنائی ہو
فرض کرو ابھی اور ہو اتنی ،آدھی ہم نے چھپائی ہو
فرض کرو تمہیں خوش کرنے کے ڈھونڈے ہم نے بہانے ہوں
فرض کرو یہ نین تمہارے سچ مچ کے میخانے ہوں
فرض [...]

مکمل تحرير پڑھيے »

ہو نا دُنيا ميں کوئ ہم سا بھی پياسا لوگو
جی ميں آتی ہے کہ پی جائيں يہ دريالوگو
کتنی اس شہر کے سخيوںکی سُنی تھيں باتيں
ہم جو آۓ تو کسی نے بھی نہ پُوچھالوگو
اتفاقاً ہی سہي،پر کوئ در تو کُھلتا
جھلملاتا پسِ چِلمن کوئ سايہ لوگو
ايک تصوير تھي،کيا جانيۓ کس کی تصوير
نقش موہُوم سے ،اور رنگ اُڑا [...]

مکمل تحرير پڑھيے »

ہر دن ايک ہي انداز ميں طلُوع ہو تا ہے ہاں ہر ديکھنے والے کی نظر کا انداز مُختلف ہوگا گو يہ بات الگ ہے اب نۓ لوگ نئ روش نۓ انداز،آج کل دنوں کے منانے کا رواج چل پڑا ہے ايک طرح سے ديکھيں تو اچھا بھی ہے کہ کُچھ لوگ جو [...]

مکمل تحرير پڑھيے »

حضرت مُوسيٰ عليہ السلام کوہِ طُور پرجا کر خُدا سے باتيں کيا کرتے تھے ايک دفعہ آپ عليہ السلام نے اللہ تعاليٰ سے پُوچھا
„ميری اُمّت ميں سب سے گُنہگار شخص کون ہے؟”
اللہ تعاليٰ نے فرمايا„ فلاں جگہ ايک جنگل ہے اُس کے راستے ميں کھڑے ہو جاؤ صُبح کے وقت جو پہلا شخص گُزرے گا [...]

مکمل تحرير پڑھيے »

اگلي تحارير »