ٹيگ
دل کی باتيں Wednesday، 18 June 2008جہاں زيب کا شُرُوع کيا ہُوازبردست سلسلہ جس ميں مُجھے ماوراء نے ٹيگ کيا جس کے جوابات درجِ ذيل ہيں
کھیل کے قوانین مندرجہ ذیل ہیں ۔
ا) کھیل کے قوانین جوابات دیتے وقت ارسال کرنا ہوں گے ۔
ب) جِس نے آپ کو اس کھیل سے منسلک کیا ہے، اُسکی تحریر کا حوالہ دینا لازمی ہے ۔
ج) سوالات کے اخیر میں آپ مزید پانچ لوگوں کو اِس کھیل سے منسلک کریں گے، اور اس کی اطلاع متعلقہ بلاگ پر نئی تحریر میں تبصرہ کر کے دیں گے ۔
1) اِس وقت آپ نے کِس رنگ کی جرابیں پہنی ہوئی ہیں؟
جواب: جُرابيں کبھی پہنی ہی نہيں
2) کیا آپ اس وقت کچھ سُن رہنے ہیں؟ اگر ہاں تو کیا؟
جواب:بی بی سی کی نيُوز سُن رہی ہُوں عادت ہے
3)سب سے آخری چیز جو آپ نے کھائی تھی کیا تھی؟
جواب:کھانا کھانے کے بعد کيوی کھايا تھا
4) سب سے آخری فلم کونسی دیکھی ہے؟
جواب:ٹی وی پرفلم بادشاہ آ رہی تھی وُہی ديکھی تھی شايد ايک دو دن پہلے
5) آپ کا پسندیدہ قول کیا ہے؟
Time is money ,please do not waste it
6)کل رات بارہ بجے آپ کیا کر رہے تھے؟
جواب: اپنی بہن کے ساتھ چيٹنگ کر رہی تھی اور اپنی نئ پوسٹ بھی لکھ رہی تھی
7) کِس مشہور شخصیت زندہ یا مردہ سے آپ مِلنا چاہیں گے؟
جواب:محترم ڈاکٹر عبدُالقدير سے ملنا چاہتی ہُوں ميری بہت شديد خواھش ہے
8 ) غصہ میں اپنے آپ کو پرسکون کِس طرح کرتے ہیں؟
جواب:بہت بُرا لگتا ہے غُصّہ کرنا ليکن بہت آتا ہے اور بک بک کر کے احساس ہوتا ہے کہ غلط کيا اور فوری بعد معزرت کر ليتی ہُوں چاہے اپنی غلطی ہو يا نا بھی ہو کسی کو ناراض نہيں ديکھ سکتی ويسے کوشش ہوتی ہے کہ ايسا موقع نا ہی آۓ تو بہتر ہے
9) فون پر سب سے آخر میں کِس سے بات ہوئی؟
جواب:اکرم صاحب کا فون آتا ہے اس وقت فيلڈ ميں ہوتے ہيں رات کو سونے سے پہلے سارے دن کے حالات بتانے اور پتہ کرنے کے لۓ
10) آپ کا پسندیدہ تہوار کونسا ہے؟
جواب:عيدُالفطر کيُونکہ پُورے مہينے کے روزوں کے بعد عيد اللہ تعاليٰ کا انعام ہوتا ہے اور انعام کسے بُرا لگتا ہے
اب ميں شگُفتہ ،نواۓ ادب ،زينب ،عمار اور اکرام کو ٹيگ کرتی ہُوں
Wednesday، 18 June 2008 بوقت 2:51 am
معذرت شاہدہ، وقت پر اپنے بلاگ پر آپ کے سوال کا جواب نہ دے سکی۔ لیکن آپ نے بالکل ٹھیک پوسٹ کیا ہے۔
Wednesday، 18 June 2008 بوقت 4:07 am
معاف کیجئے گا ہمیں پتہ ہی نہیں چل سکا کہ آپ نے اس سال بلاگنگ شروع کردی ہے۔ مبارک ہو اور امید ہے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
Wednesday، 18 June 2008 بوقت 10:24 am
اسلام علیکم مسز شاہدہ اکرام
ابھی تومیں مصرف ہو پر جلد ہی آپ کے ٹیگ کا جواب دونگا۔
Wednesday، 18 June 2008 بوقت 5:28 pm
یہ کیوی وہ تو نہہیں جو نیوزی لینڈ کا قومی پرندہ ہے؟
Thursday، 19 June 2008 بوقت 12:32 am
ساجد، کیوی پھل اور اور پرندہ بھی ہوتا ہے۔
شاہدہ اب پرندہ کھانے سے تو رہیں۔
http://www.all-creatures.org/recipes/images/i-kiwi.jpg
Thursday، 19 June 2008 بوقت 1:54 pm
جس جس نے مجھے ٹیگ کیا ہے کیا مجھے سب کا الگ الگ جواب دینا ہو گا یا پھر ایک ہی جگہ پر جواب دے کر ان کا حوالہ دے دوں اور کیا لازمی ہے کہ صرف اس کو ٹیگ کرنا ہے جو پہلے نا ہوا ہے
Thursday، 19 June 2008 بوقت 6:32 pm
ماوراء کوئ بات نہيں
ميرا پاکستان
السلام ُ عليکُم
شُکريہ بہت بہت بلاگ پر آنے کا مُجھے لگا ميرے بلاگ کی شان بڑھ گئ بی بی سي سے شُرُوعات کر کے آپ کے بلاگ تک پہنچنا اور وہاں اتنے بڑے بڑے بلاگرز کو ديکھ کر دل چاہا بلاگ لکھنے کو ليکن اس سب ميں ميرے پيارے بہن بھائيوں کي مدد شامل تھی شُکريہ اس سب کے لۓ اُميد کرتی ہُوں آپ رہنُمائ ضرُور کرتے رہيں گے ہو سکے تو تبصرہ کر کے شُکريہ کا موقع ديں
اکرام بھائ جب آپ کو وقت ملے ٹيگ کيجيۓ
ميں سوچ رہی تھی ساجد صاحب کيوی کی تصوير کھينچ کر لگا دُوں وہ تو شُکر ہے ماوراء نے ميری طرف سے جواب دے ديا ورنہ
فنٹر جنہوں نے آپ کو ٹيگ کيا ہے آپ اُن کو ٹيگ نا کريں اور ايک ہی دفعہ جواب دے ديں سب کے لۓ پو جاۓ گا اور کيا آپ نے ميرا لنک شامل کيا ہے نہيں کيا تو کيُوں؟ سو بُرا مانے بغير فوری شامل کريں
شاہدہ اکرم
Friday، 20 June 2008 بوقت 11:39 am
miN ny jwab dy diya hai api ji
Friday، 20 June 2008 بوقت 2:50 pm
السلام علیکم
میں پچھلے پانچ چھ ماہ سے پاگلوں کی طرح مصروف ہوں ۔ پچھلا ہفتہ عشرہ نزلہ کھانسی بخار میں بھی مبتلا رہا ۔ انہی مہینوں کے درمیان یہ دوسرا دور تھا ۔ پہلے چھوٹا بیٹا پاس تھا جو فروری کے شروع میں ملازمت کی مجبوری کے تحت دبئی چلا گیا ۔ اب گھر سے باہر والے سارے کام مجھے کرنا پڑتے ہیں ۔ اسی لئے آپ کو علاج اختصار سے نہ لکھ سکا تھا ۔ انشاء اللہ ہمت پکڑتے ہی اختصار سے لکھوں گا ۔ ابھی میں نے آپ کا بلاگ بھی پڑھا نہیں ہے ۔
Friday، 20 June 2008 بوقت 4:29 pm
achay jawab hain urdu kese likhoN
Thursday، 26 June 2008 بوقت 10:35 pm
محترم اجمل انکل جی
السلام ُ عليکُم
مزاج بخير، اپنے بلاگ پر آپ کی آمد
کبھی ہم اُن کو کبھی اپنے بلاگ کو ديکھتے ہيں
جب بھی آپ کو فُرصت ملے ضرُور کُچھ لکھيۓ ميں اپنی خُوش نصيبی سمجُھوں گی کہ مُجھے آپ کی رہنُمائ سے کُُچھ سيکھنے کا موقع ملے ،شُکريہ
Saturday، 28 June 2008 بوقت 9:16 am
شکریہ ماوراء، کافی لذیذ پھل لگ رہا ہے. اردو میں کیا اسے کیوی ہی کہتے ہیں؟
Saturday، 28 June 2008 بوقت 10:14 pm
السلامُ عليکُم
ساجد صاحب کيوی بہت مزے کا پھل ہے چيکُو کی طرح لگتا ہے ديکھنے ميں اور اندر سے ہلکا سبز رنگ کا ہوتا ہے اور ہلکا سا تُرش بھي ميرے خيال ميں مُجھے اس کی تصوير لگانی ہوگی اور ہاں اُردُو کا پتہ نہيں کيا کہتے ہيں کيُونکہ پاکستان ميں نہيں ہوتا تو شايد اُردُو والوں کو نام نا پتہ ہو آپ نے مُجھ سے پُوچھا تھا تو ماوراء نے جواب ديا اب ماوراء کو پُوچھا تو ميں جواب دے رہي ہُوں
Tuesday، 01 July 2008 بوقت 11:36 am
[...] جہانزیب بھائی نے دعوت دی، اس کے بعد زینب، ابوشامل اور شاہدہ آپی کی طرف سے بلاوا آیا۔ اچھا ہی ہوا کہ میں نے کچھ دن انتظار [...]