آر ايس ايس فيڈ

محفوظات برائے July, 2008

جب ميرے سر سے چادر اُتری
تو ميرے گھر کی چھت ميرے لۓ اجنبی ہو گئ
„تُم ہمارے لۓ مر چُکی ہو„
اہلِ خانہ کی خاموشی نے اعلان کيا
اور ميں بابُل کے دروازے سے
دستک دۓ بِناء
لوٹ آئ
ميں نے
(بڑے مان سے)
اپنے پريمی کی طرف ديکھا
مگر اس کی آنکھوں ميں برف جم چُکی تھی
(جيسے ميرے لۓ ان جھيلوں ميں کنول [...]

مکمل تحرير پڑھيے »

نصيب ہی ايسے ہيں
پم لڑکيوں کے
ڈرتی رہتی ہيں، اپنے لڑکی ہونے سے
زمانہ کيا کہے گا
دُنيا کيا سوچے گی
لوگ باتيں کريں گے
خواپشوں کے موتی ،سدا بند رکھتی ہيں
اپنے ہی وجُود کی سيپيوں ميں
کہ سطح پر آ کر ہميں آشکار نا کر ديں
تمنّائيں دفن رکھتی ہيں اپنے وجُود کی قبر ميں
کہ اُن سے کوئ خُوشبُو پُھوٹ کر [...]

مکمل تحرير پڑھيے »

پانی کے اک قطرے ميں
جب سُورج اُترے
رنگوں کی تصوير بنے
دھنک کی ساتوں قوسيں
اپنی بانہيں يُوں پھيلائيں
قطرے کے ننھے سے بدن ميں
رنگوں کی دُنيا کھنچ آۓ
مگر
بارش کا اک قطرہ آکر
ميری پلک سے اُلجھ گيا
اور آنکھوں ميں ڈُوب گيا
پروين شاکر کی ايک خُوبصُورت نظم بالکُل خُود اُن کی طرح ليکن خُوبصُورتی اور ملال لازم و ملزُوم کيُوں [...]

مکمل تحرير پڑھيے »

روز سوچُوں بيٹھ اکيلی
کب غم ہوں گے دُور
کيسے ماں کے سينے لگُوں ميں
ہُوں ملنے سے مجبُور
وہ مُلکِ عدم ميں رہتی ہيں
ميرا نگر ہے دُور
ميری ماں ہے چاند سے بڑھ کر
ميں اُس کی ہُوں چکور
کيا پيارا رشتہ ہے ماں کا جب ہو تو پيار کی قدر اور طرح کی ہوتی ہے اور جب چِھن جاۓ تو [...]

مکمل تحرير پڑھيے »

بڑے انجان موسم ميں
بہت بے رنگ لمحوں ميں
بِنا آہٹ،بِنا دستک
بہت معصُوم سا سپنا
اُتر آيا ہے آنکھوں ميں
بِنا سوچے ،بِنا سمجھے
کہا ہے دِل نے چُپکے سے
ہاں اس ننھے سے سپنے کو
آنکھوں ميں جگہ دے دو
بِنا روکے،بِنا ٹوکے
رگوں کاخُون بننے دو
سانسوں ميں مہکنے دو
ہميشہ کی طرح اب بھی
بِنا اُلجھے ،بِنا بولے
جُھکا ديا ہے سر ہم نے
مگر تعبير [...]

مکمل تحرير پڑھيے »

ہم لوگ اور کسی چيز ميں ترقی کرپاۓ ہوں يا نہيں ليکن کُچھ مُعاملات ميں اتنی ترقی کر گۓ ہيں کہ بس ايک دُوسرے سے آگے بڑھنے کے چکّر ميں ،نمبر ون بننے کی اس دوڑ ميں نا کوئ آگے ديکھتا ہے نا پيچھے ، ليکن يہ سوچنے کی فُرصت کسے ہے اور اگر ايسے [...]

مکمل تحرير پڑھيے »

http://www.bbc.co.uk/urdu/avconsole/bb_wm_fs.shtml?redirect=fs.shtml&lang=ur&nbram=1&nbwm=1&bbwm=1&bbram=1&ms3=22&ms_javascript=true&ws_pathtostory=http://www.bbc.co.uk/go/wsindex/int/av/urdu/-/urdu/news/avfile/2008/07/&ws_storyid=080715_gitmo&bbcws=2
يہ بچہ ميرا،آپ کا يا ہم ميں سے کسی کا بھی ہوسکتا ہے پليز اسے ديکھيں پڑھيں اور بتائيں کہ ہم کيا کريں ميں يہ وڈيو پُوری نہيں ديکھ پائ کہ باوجُود پُوری کوشش اور ہمّت کے ميرے کان بار بار پُکارتی ہيلپ می کی آواز کے ساتھ اپنے آپ پر قابُو نہيں رکھ پا [...]

مکمل تحرير پڑھيے »

ہم جس دُنيا ميں رہتے ہيں شايد ہمارے اصُول ہی عجيب ہيں يا شايد مُجھے عجيب لگتا ہے ليکن ميں کيُوں عادی نہيں ہوتی ان باتوں کی ؟ماوراء اور حجاب بھی تھيں ميرے بلاگ پر اور ميں نے ايک تبصرہ صرف اس وجہ سے لگا رہنے ديا کہ ميں آپ لوگوں کو بتا سکُوں ،ماوراء [...]

مکمل تحرير پڑھيے »