پرزم
Tuesday، 29 July 2008 | مصنف: shahidaakram
پانی کے اک قطرے ميں
جب سُورج اُترے
رنگوں کی تصوير بنے
دھنک کی ساتوں قوسيں
اپنی بانہيں يُوں پھيلائيں
قطرے کے ننھے سے بدن ميں
رنگوں کی دُنيا کھنچ آۓ
مگر
بارش کا اک قطرہ آکر
ميری پلک سے اُلجھ گيا
اور آنکھوں ميں ڈُوب گيا
پروين شاکر کی ايک خُوبصُورت نظم بالکُل خُود اُن کی طرح ليکن خُوبصُورتی اور ملال لازم و ملزُوم کيُوں ہوتے ہيں کيا آپ جانتے ہيں؟