آر ايس ايس فيڈ

چھوٹی چھوٹی باتيں

مُکّمل علم سر جُھکا کر نہيں سر اُٹھا کر سوال کرنے سے حاصل ہوتا ہے-
اگر آپ اپنی مُصيبتيں بُھول جانا چاہتے ہيں تو اپنے سائز سے ايک نمبر کم کا جُوتا پہن کر لمبی سير پر نِکل جائيں-
اگر آپ ريت سے مچھلياں نہيں پکڑ سکتے تو خواتين سے بحث ميں کيسے جيت سکتے ہيں؟(ارے يہ کيا؟)
اگر آپ کو ڈاکٹر ز ندگی مُکّمل طور پر تبديل کرنے کا مشورہ دے تو ڈاکٹر بدل ليں-
ہر بچّے کو کھيلنے کے لۓ وُہی کھلونے ملتے ہيں جو اِس کے باپ کو بچپن ميں نہيں مِلتے-
لکڑی کے خنجر سے آپ زيادہ سے زيادہ پانی کاٹ سکتے ہيں-
عِبادت کے عِلاوہ اگر جُھکنا جائز ہے تو صرف ايک جنگلی پُھول ديکھنے کے لۓ -
آسمان کے ستارے توڑنے سے پيشتر اپنے قدموں ميں بِکھرے سِتاروں کو بھی ديکھ ليجيۓ-
اگر مُحبّت کو اندھی کہا جا سکتا ہے تو شادی نظر ٹيسٹ کرانے کا آسان ترين طريقہ ہے-
قِسمت اکثر اُن لوگوں کو بادام ديتی ہے جِن کے پاس دانت نہيں ہوتے-
صِرف وُہی کشتياں چٹانوں سے ٹکرا کر پاش پاش ہوتی ہيں جو گہرے سمُندروں ميں جانے کے بجاۓ  ساحل کے ساتھ ساتھ  سفر کرتی ہيں-
اُس گھر ميں موسم ہميشہ خُوشگوار رہتا ہے جہاں بِيوی اپنے مُتعيّن کردہ راستے پر چلتی ہے اور خاوند وُہ بھی اُسی راستے پر چلتا ہے-
تکّبر سے چلنے والا شخص دراصل اپنے جيسے ہي کِسي شخص کی خاک پر چل رہا ہوتا ہے-
(مُستنصر حُسين تارڑ کی „مزيد چھوٹی باتيں„ سے اقتِباس)

2 آراء برائے ”چھوٹی چھوٹی باتيں“

  1. حجاب رقمطراز ہيں: بتاريخ Tuesday، 5 August 2008 بوقت 11:35 pm

    اچھی تحریر ہے ۔

  2. شاہدہ اکرم رقمطراز ہيں: بتاريخ Wednesday، 6 August 2008 بوقت 1:33 am

    السلامُ عليکُم
    حجاب شُکريہ

ٹريک بيک | آراء کا آر ايس ايس

اپني رائے يہاں ديں

Englishاردو

Englishاردو