تعارف
Friday، 1 February 2008 by shahidaakram
ميرا تعارف کوئ اتنا پيچيدہ نہيں عام سا ہے بچپن سے شايد کھانے پينے جيسے ضرُوری کام کی طرح خُون ميں شامل تھا پڑھنا اور پھر لکھنا جو بھی مل جاۓ چاہے سمجھ ميں آۓ يا نا آۓ اور کُچھ بھی کر گُزرنے کا شوق جو وقت اور حالات کے ساتھ پنپتا رہا بس اُس کو مہميز اب جا کر ملی پچھلے آٹھ نو سالوں سے اب انٹرنيٹ بھي اس شوق ميں شامل ہو گيا ہے دُنيا کے اخبار شامل ہيں مُطالعے ميں ،ويسے ايک مُکمل ہاؤس وائف ہُوں اور اپنے گھريلُو کاموں سے وقت نکال کر لکھنا اور پڑھنا ايک الگ سے جنُون ہے